رمضان ٹین پن باؤلنگ لیگ راولپنڈی میں شروع ہوگئی

رمضان ٹین پن باؤلنگ لیگ راولپنڈی میں شروع ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی):پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے زیر رمضان ٹین پن باولنگ لیگ  گزشتہ شب لیزر سٹی باولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگئی ہے۔لیگ کا افتتاح پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔اور  لیگ کے میچز 9، 16 اور 23 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں 3 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں ماسٹر سنگلز، ڈیف مرد اور ڈیف خواتین کے ایونٹس شامل ہیں۔
 اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔