آئی ٹی برآمدات 1.69ارب ڈالر تک پہنچ گئیں 

آئی ٹی برآمدات 1.69ارب ڈالر تک پہنچ گئیں 

  

          اسلام آباد(آئی این پی) آئی ٹی برآمدات رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 30 فیصد اضافے سے 1.69 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں آئی سی ٹی سیکٹر اقتصادی شراکت کے لحاظ سے خدمات کے شعبے میں سرفہرست ہے۔ سافٹ ویئر کنسلٹنسی، کال سینٹرز اور ٹیلی کام سروسز سمیت آئی سی ٹی سیکٹر کے تمام زمروں میں برآمدات میں اضافہ ہوا۔ مجموعی طور پر، خدمات کے شعبے کی برآمدات نے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں 18 فیصد اضافہ سے 4.49 ارب ڈالر حاصل کیا ڈیجیٹل پالیسی کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، کیونکہ پاکستانی انٹرپرائزز اور فری لانسرز ٹیکنالوجی سے متعلقہ خدمات کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں امید ہے کہ مستقبل میں اس شعبے میں مزید تیزی سے اضافہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -