جاری مالی سال، کھادوں کی درآمدات میں اضافہ 

  جاری مالی سال، کھادوں کی درآمدات میں اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         اسلام آباد(اے پی پی):کھادوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2022 تک کی مدت میں کھادوں کی درآمدات پر559.48 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 64.82 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھادوں کی درآمدات کاحجم 339.43 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔فروری 2022 میں کھادوں کی درآمدات پر8.35 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال فروری میں 12.11 ملین ڈالر اوررواں سال جنوری میں 58.37 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2021 میں کھادوں کی درآمدات کاحجم 695.08 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مزید :

کامرس -