ریفریجریٹرز اورڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں عمومی اضافہ

 ریفریجریٹرز اورڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں عمومی اضافہ

  

اسلام آباد  (اے پی پی):ملک میں ریفریجریٹرز اورڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی سے لیکرجنوری تک کی مدت میں ملک میں 3817,41 یونٹس ریفریجریٹرز  اور65,817 یونٹس ڈیپ فریزرز کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 18.1 اور16.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 691,975 یونٹس  ریفریجریٹر اور56,554 یونٹس ڈیپ فریزرز کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔جنوری میں ملک میں 76,527 یونٹس ریفریجریٹرز اور6,353 یونٹس ڈیپ فریزرزکی پیداوارریکارڈکی گئی، گزشتہ  مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 100,960 یونٹس ریفریجریٹرز اور4,291 یونٹس ڈیپ فریزرز کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.6 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -