کوٹری میں ریلو ے پر دھماکہ، ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی 

  کوٹری میں ریلو ے پر دھماکہ، ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی 

  

        جامشورو(آئی این پی)کوٹری اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا،نجی ٹی وی  کے مطابق کوٹری اسٹیشن کے قریب ڈاؤن ٹریک پر آتش گیر مادے سے حملہ کیا گیا، واقعہ کوٹری اسٹیشن کے قریب خورشید کالونی پر پیش آیا جس کے بعد ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی،ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے باعث ریلوے پٹری کا ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کو کوٹری، حیدرآباد اور بھولاری سمیت دیگر اسٹیشنوں پر روک دیا گیا،واقعے کے بعد ریلوے حکام نے بی ڈی ایس عملے کو طلب کیا جبکہ ریلوے پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز  نے جائے حادثے پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا،ریلوے حکام کے مطابق دھماکے مقام سے سے چند منٹ قبل ہزارہ ایکسپریس گزری تھی، واقعے کے بعد حیدرآباد سے کراچی جانے والی ٹرینوں کی روانگی روک دی گئی۔

کوٹری دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -