(ن) لیگ کا 200  ممبران کی حمایت کا دعویٰ فریب‘فیاض چوہان 

(ن) لیگ کا 200  ممبران کی حمایت کا دعویٰ فریب‘فیاض چوہان 

  

لاہور(این این آئی) سپیکر و نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ (ن) لیگ کا پنجاب میں 200 سے زائد ممبران کی حمایت حاصل ہونے کا دعوی سراسر جھوٹ اور فریب ہے،چودھری پرویز الہٰی کے نمبرز پورے ہیں،پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے ووٹ پارٹی پالیسی کے خلاف استعمال کرنے پر آئین کے آرٹیکل 63 A کے تحت کاؤنٹ نہیں ہوں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہاکہ (ن) لیگ کی وفاق کی طرح پنجاب میں بھی اراکین اسمبلی کی کی خرید و فروخت قابل مذمت ہے،ہمارے پاس 189 ووٹ موجود ہیں۔16 اپریل کو چودھری پرویز الٰہی ہی بھر پور طریقے سے بطور وزیراعلیٰ جیتیں گے۔ 

فیاض چوہان 

مزید :

صفحہ آخر -