ہم نے آئینی طریقے سے نیازی کو بنی گالہ کا راستہ دکھایا،حسن مرتضیٰ

ہم نے آئینی طریقے سے نیازی کو بنی گالہ کا راستہ دکھایا،حسن مرتضیٰ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں دس اپریل سنہرے حروف میں لکھا جائیگا۔تمام جیالوں اورجمہوریت پسندوں کو آئین و قانون کی جیت مبارک ہو۔متحدہ اپوزیشن نے آئینی طریقے سے نیازی کو بنی گالہ کا راستہ دکھایا۔اپنے ایک بیان میں حسن مرتضی نے کہا کہ انا،ضد کا شکار شخص سوچے اسکے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟سلیکٹڈ میں اخلاقی جرات ہوتی تو سپیکر کو اپنی بھینٹ نہ چڑھاتا۔آج کے دن بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین کا تحفہ دیا تھا۔اور 10اپریل کو کٹھ پتلی عدم اعتماد کا شکار ہونیوالا پہلا وزیر اعظم بن گیا۔خان صاحب نے حکومت کو کرکٹ کا کھیل سمجھ رکھا تھا,آئیں ملکر ارض پاک کو عام آدمی کا پاکستان بنانے کا عزم کریں۔

حسن مرتضی

مزید :

صفحہ آخر -