قوم کو آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی فتحیابی مبارک،نیئر بخاری

  قوم کو آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی فتحیابی مبارک،نیئر بخاری

  

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے قوم کو تباہی سرکار سے نجات پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہا ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بنیاد رکھنے والوں کی بصیرت کی جیت ہوئی ہے،قوم کو آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی فتحیابی مبارک ہو غیر جمہوری سوچ کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آئین سے کھلواڑ کرنے والوں نے تاریخ کے کوڑے دان میں جگہ پائی ہے، آئین کی خالق جماعت پیپلز پارٹی اور اپوزیشن ممبران نے آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بالادستی قائم کرادی ہے۔نیئر حسین بخاری نے کہا کہ 10مارچ 73کو قوم کو دستور کا جمہوری تحفہ ملا تھا، دس مارچ 2022کو غیر جمہوری عناصر سے آئین پاکستان بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ نیر حسین بخاری نے کہا کہ آئین پاکستان کی سربلندی قانون کی حکمرانی کی خاطر سپریم کورٹ بار جمہوریت پسند وکلاء تنظیمیں قومی ادارے عدلیہ اور آزاد میڈیا سول سوسائٹی کا تاریخی کردار یادگار ہے۔

نیئر بخاری 

مزید :

صفحہ آخر -