پوری قوم کو سلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات مبارک ہو، ناصر شاہ

 پوری قوم کو سلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات مبارک ہو، ناصر شاہ

  

 کراچی (آئی ا ین پی) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے طرزِ عمل سے ثابت کیا کہ ان کا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں۔ قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پر پورے دن کی کارروائی اور ووٹنگ پر بیان دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو سلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات مبارک ہو۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر زرداری کیساتھ متحدہ اپوزیشن کی متفقہ حکمت عملی بہت بڑی کامیابی ہے۔ آج ائین، قانون اور جمہوریت کی فتح اور استحکام کا دن ہے، سلیکٹڈ نیازی نے اپنی حکومت کے آغاز سے لیکر آج تک قوم کو پریشانیوں اور زہنی دبا کے سوا کچھ نہیں دیا۔ سلیکٹڈ نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی پیپلز پارٹی قیادت کی پالیسی ہی درست تھی، آج پاکستان کی تمام جمہوری و سیاسی جماعتوں اور ان کے کارکنوں کے لئے خوشی اور اطمینان کا وقت ہے۔ سلیکٹڈ نے اپنے طرزِ عمل سے ثابت کردیا کہ وہ سلیکٹڈ ہی تھا، صبح دس بجے سے ابتک پوری قوم کو زہنی تنا میں رکھنے والے عمران نیازی نے آخر وقت تک آئین، قانون اور جمہوری روایات کی پامالی کی پوری کوشش کی۔ سلیکٹڈ نیازی نے خود استعفیٰ دینے کے بجائے آخر وقت میں اسپیکر کو قربانی کا بکرا بنایا جو بزدلی کی انتہا کردی۔ عمران نیازی نے اپنے طرزِ عمل سے ثابت کیا کہ ان کا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں۔

ناصر شاہ

مزید :

صفحہ آخر -