لمپی وائرس کی ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری، کیسز میں کمی نہ آسکی، محکمہ لائیو سٹاک سندھ

لمپی وائرس کی ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری، کیسز میں کمی نہ آسکی، محکمہ لائیو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) لمپی وائرس کی ویکسی نیشن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے لیکن پھر بھی کیسز میں کمی نہیں آسکی ہے۔لائیو اسٹاک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں لمپی وائرس کے کیسز کی تعداد 34761ہوگئی۔ لائیو سٹاک کی رپوٹ میں بتایا گیا کہ وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک مویشیوں کی تعداد 374 ہوگئی ہے جبکہ 14600مویشی اس وقت میں وائرس میں مبتلا ہیں رپوٹ میں  مزید بتایا گیا کہ سندھ بھر میں ایک لاکھ 88 ہزار مویشیوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ماہرین کے مطابق لمپی اسکن ڈیزیر ایک معتدی جلدی مرض ہے اور یہ وائرس گائے، بھینسوں اور دیگر مویشیوں کو خون چوسنے والے کیڑوں، مچھروں اور مکھی سے لگ سکتا ہے۔اس مرض کے شکار جانور کی جلد پر تکلیف دہ پھوڑے اور زخم ہوجاتے ہیں، جانور کو بخار رہتا ہے، آنکھوں سے پانی آتا ہے، بھوک نہیں لگتی اور جانور چلنے پھرنے سے گریز کرتا ہے۔اس وائرس میں مبتلا جانور کی تولیدی صلاحیت، دودھ کی پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے، جانوروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے جانوروں میں اس بیماری کی زیادہ علامات ظاہر نہیں ہوتیں تاہم یہ بعض کیسز میں جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے۔
لمپی وائرس

مزید :

صفحہ آخر -