قاسم سوری مستعفی نہیں ہوئے،عہدیدار 

 قاسم سوری مستعفی نہیں ہوئے،عہدیدار 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عہدیدار نے کہا ہے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا، (آج)پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت قائم مقام سپیکر قاسم سوری کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق قائم مقام سپیکر قاسم سوری قومی اسمبلی پہنچے، اس موقع پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایوان صدر کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے متعلق آگاہ کردیا۔واضح رہے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔

قاسم سوری

مزید :

صفحہ اول -