پنجاب پولیس اور بیوروکریسی میں آئندہ ہفتے اکھاڑ پچھاڑ کا امکان

     پنجاب پولیس اور بیوروکریسی میں آئندہ ہفتے اکھاڑ پچھاڑ کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس اور بیوروکریسی میں آئندہ ہفتے اکھاڑ پچھاڑ کا امکان۔چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس کے تبادلے زیر غور ہیں، جبکہ لاہور پولیس کے بڑے افسران کمشنرز آرپی اوز،سی پی اوز اور ڈی پی اوز بھی تبدیل کردیے جائیں گے۔ عمران خان کی حکومت کے ختم ہونے اور میاں شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پراگلے ہفتے لاہور سمیت پنجاب بھر میں تقرر و تبادلے متوقع ہیں۔ سب سے پہلے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری تبدیل کر دئیے جائیں گے۔ 
 اکھاڑ پچھاڑ 

مزید :

صفحہ اول -