بی بی سی کی خبر بے بنیاد اور جھو ٹ کا پلندہ ہے: آئی ایس پی آر

بی بی سی کی خبر بے بنیاد اور جھو ٹ کا پلندہ ہے: آئی ایس پی آر

  

          راولپنڈی(آئی این پی)  آئی ایس پی آر نے  بی بی سی اردو کی شائع ہونے والی خبر سراسر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ  قرار دیتے ہوئے کہا ے کہ  جعلی کہانی میں کوئی حقیقت نہیں اورواضح طور پر منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتا ہے،  یہ معاملہ بی بی سی حکام کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔   اتوار  کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی اس پی آر)نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ    بی بی سی اردو کی آج شائع ہونے والی خبر مکمل طور پر بیبنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے، بی بی سی کی روایتی پروپیگنڈہ خبر میں کئی حقائق نظرانداز کئے گئے، خبر میں متعلقہ ضروری سورسز اور صحافتی اخلاقیات نظر انداز کی گئیں، خبر پاکستان کیخلاف جاری ڈس انفارمیشن کا حصہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی حکام معاملہ بی بی سی کی انتظامیہ کے سامنے اٹھائیں گے، بی بی سی ماضی میں بھی حقائق کے برعکس خبریں دے چکا ہے، ماضی میں متعدد خبروں پر عالمی سطح پر بی بی سی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، برطانوی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے چلنے والے بی بی سی کو بھاری جرمانے ادا کرنے پڑے، بی بی سی کی کئی خبریں بے بنیاد پروپیگنڈہ پر مبنی اور حقائق کے برعکس تھیں۔

مزید :

صفحہ اول -