صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  اپنے عہدے پر کام جاری  رکھیں گے،پی ٹی آئی ذرائع

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  اپنے عہدے پر کام جاری  رکھیں گے،پی ٹی آئی ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(این این آئی)عمران خان کے وزارت عظمی سے برطرف ہونے کے باوجود صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے اور انہوں نے مستعفی ہونے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔پی ٹی آئی کے اہم ترین ذرائع نے بتایا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی معمول کے مطابق اپنے آئینی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ازخود مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،پی ٹی آئی قیادت کی مشاورت میں تاحال عارف علوی کو صدر مملکت کے عہدے پر سے استعفیٰ دلانے کا کوئی معاملہ زیر غور نہیں آیا۔ ممکنہ طور پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اگر پارٹی رہنماں سے مشاورت میں صدر مملکت عارف علوی کو استعفیٰ کیلئے کہا تو پھر ڈاکٹر عارف اپنے منصب سے ازخود مستعفی ہونے پر غور کرسکتے ہیں،تاہم فی الحال وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے،اور امکان ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہی نئے ممکنہ وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔
صدرمملکت

مزید :

صفحہ اول -