ڈاکٹر وسیم شہزاد اب سینیٹ  میں قائدِ ایوان نہیں رہے

  ڈاکٹر وسیم شہزاد اب سینیٹ  میں قائدِ ایوان نہیں رہے

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر وسیم شہزاد اب سینیٹ میں قائدِ ایوان نہیں رہے۔پارلیمانی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ نئے وزیرِ اعظم نئے قائدِ ایوان کیلئے چیئرمین سینیٹ کو بذریعہ خط آگاہ کریں گے۔سینیٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف اور اس کے اتحادی سینیٹرز اپوزیشن بینچز پر چلے جائیں گے۔اپوزیشن بینچز کے ارکان نئے قائدِ حزبِ اختلاف کا نام چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھجوائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب قومی اسمبلی نے عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا جس کے بعد عمران خان پاکستان کے وزیرِ اعظم نہیں رہے۔تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد کے حق میں 174 ووٹ آئے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا۔

وسیم شہزاد

مزید :

صفحہ اول -