پرانے پاکستان کی واپسی کا جشن نہیں منا سکتی، فاطمہ بھٹو 

  پرانے پاکستان کی واپسی کا جشن نہیں منا سکتی، فاطمہ بھٹو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ پرانے پاکستان کی واپسی کا جشن نہیں منا سکتی۔ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان۔فاطمہ بھٹو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی اور لکھا کہ میں ہمیشہ سے عمران خان کی سیاست کی ناقد رہی ہوں اور اکثر لکھا ہے کہ عمران خان اپنی موقع پرستی اور مصلحت پسندی سے پاکستان کے اداروں کو نقصان پہنچائیں گے اور کہتی ہوں کہ ”پرانا“پاکستان خراب تھا کوئی بھی نیک نیتی سے پْرانے پاکستان کی واپسی کا جشن نہیں منا سکتا۔
فاطمہ بھٹو

مزید :

صفحہ اول -