والے اندھے قتل کا سراغ مل گیا

والے اندھے قتل کا سراغ مل گیا

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)پہاڑ پور پولیس نے 4روز قبل ہونیوالے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، مقتول کی بیوی اور بھتیجا قاتل نکلے، دونوں ملزمان گرفتار، آلہ قتل برآمد، ابتدائی تفتیش میں ملزمان کا اعتراف جرم۔تفصیلات کے مطابق 6اپریل2022کو تھانہ پہاڑ پور کی حدود کچہ راستہ روندہ بہرام خیل اسلم آباد پر محمد یونس ولد محمد حسین قوم سیگڑہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، اندھے قتل کی اس واردات پر ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) نجم الحسنین لیاقت نے پہاڑ پور پولیس کو ملزمان کا فوری سراغ لگانے کا ٹاسک سونپا۔ڈی ایس پی پہاڑ پورفضل رحیم خان، ایس ایچ او پہاڑ پور ثمر عباس و انویسٹی گیشن آفیسر اصغر خان نے رات کی تاریکی میں انجام دی گئی قتل کی واردات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ واقعہ کے فوری بعد جائے وقوعہ کا مشاہدہ کیا اور وہاں سے ملنے والے شواہد کو اکٹھا کیا، جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور معلومات سمیت جدید سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر ٹیم نے رات کی تاریکی میں قتل کی واردات سرانجام دینے والے مقتول کی بیوی اور سگے بھتیجے کو گرفتار کیا، ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے قتل کی واردات انجام دینے کا اعتراف کرلیا، جس کے بعد ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل 30بور بھی ان کے گھر سے برآمد کر لیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -