یوٹیلیٹی سٹور کا بلیک میں گھی فروخت کرنے کیخلاف اہالیان علاقہ کا احتجاج

یوٹیلیٹی سٹور کا بلیک میں گھی فروخت کرنے کیخلاف اہالیان علاقہ کا احتجاج

  

پشاور (سٹی رپورٹر) شہر کے گنجان آباد علاقہ شیخ آباد نمبر 2مین دورہ روڈ پر واقعہ یوٹیلیٹی سٹور کی مبینہ مالی بدعنوانیوں اور بلیک میں گھی فروخت کرنے کے خلاف اہالیان علاقہ نے دورہ روڈ پر زبردست احتجاج کیا مظاہرین نے احتجاج کے دوران یوٹیلیٹی سٹور سٹاف کیخلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ مزکورہ یوٹیلیٹی سٹور کے منیجر ملک عادل اور انکے سٹاف ملک عابد نے غریب عوام پر یوٹیلیٹی سٹور کے دروازے بند کر دیئے ہیں جسکی وجہ سے صوبائی حکومت کی رمضان میں اشیاء ضروریہ پر دی جانیوالی سبسڈی سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے اور یوٹیلیٹی سٹور سٹاف سبسڈی والی اشیاء دوکانداروں پر فروخت کررہے ہیں جوکہ سستے داموں خرید کر ہم عوام پر مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں اہالیان علاقہ نے صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزکورہ یوٹیلیٹی سٹور کی من مانیوں پر سختی سے نوٹس لیں اور غریب عوام کو ریلیف دیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -