جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن، 25 مشتبہ گرفتار

  جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن، 25 مشتبہ گرفتار

  

شیر گڑھ(نا مہ نگار)تھانہ لوند خوڑکے حدود میں پولیس کا  ایس ایچ او ولایت شاہ کی قیادت میں مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ آپریشن کارروائیاں جاری۔ کارروائیوں کے دوران 25 مشتبہ افراد سمیت,  01 مجرم اشتہاری گرفتار اسلحہ بھی برآمد۔تفصیلات کے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی روخان زیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او سب انسپکٹر ولایت شاہ خان کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران ایک مجرم اشتہاری،03 سہولت کار اور25 مشتبہ افراد  گرفتار کیے گئے۔اس کے علاوہ 02غیر رجسٹر کرایہ دار اور ناقص خوراک پر بھی مقدمات درج ہوکر کارروائی جاری ہے۔ گرفتار شدہ ملزمان کے قبضے سے ایک بندوق، 03عدد پستول، 27 عدد کارتوس برآمد ہوکرملزمان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔ جرائم پیشہ افراد اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر مزید کاروائیاں جاری رہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -