چارج الاونس دوہزار کرنیکے حکومتی اعلان کو عملی جامہ پہنانے کا مطالبہ 

چارج الاونس دوہزار کرنیکے حکومتی اعلان کو عملی جامہ پہنانے کا مطالبہ 

  

شیرگڑھ(نا مہ نگار)پرائمری ہیڈ ٹیچرز نے10سالہ ملازمت پر اگلے گریڈ،16میں ترقی  دینیاور چارج الاونس دوہزار روپے کرنیحکومتی اعلان کو عملی جامہ پہنانے کا مطالبہ کردیا ٹیچر سن کوٹہ بحال کیا جائے ملازمین کے لئے عید الاونس کا اعلان کیا جائے اورمسائل کے حل کے لئے اساتذہ یونین انتخابات کرایا جائے ان خیالات کا اظہار اساتذہ رہنما وں ہیڈ ماسٹر اختر حسین اور خائستہ رحمان شاہین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں ہرائمری ہیڈ ٹیچر کا کردار مسلمہ ہے وہ ایک ہی وقت میں سکول کانظم و نسق،محکمہ سے رابطے اور درس وتدریس کا سلسلہ چلاتا ہے جس طرح دوسرے کیڈر کے اساتذہ کو سینیارٹی پر اگلے گریڈ میں ترقی دی جاتی ہے اسی طرح پرائمری ہیڈ ٹیچر کو 10 سالہ ملازمت پر گریڈ سولہ دیا جائے جو ان کا بنیادی حق ہے تاکہ دلجمعی سے درس وتدریس کا سلسلہ چلتا رہے اسی طرح حکومت کے اعلان کردہ چارج الاونس فوری طور پر دو ہزار کر دیا جائے اساتذہ کے لئے ٹیچر سن کوٹہ کا اعلان کیا جائے اور مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 300فیصد اضافہ کیا جائے ملازمین کے لئے عید الاونس کا اعلان کیا جائے انہوں صوبائی وزیر تعلیم،سیکرٹری تعلیم اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ  حکام سے  مطالبہ کیا کہ اساتذہ مسائل حل کرکے احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر مسائل فوری طور پر حل نہ کئے گئے تو عید کے بعد احتجاج شروع کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -