صوبائی حکومت سے  پارکوں کی بحالی کا مطالبہ 

صوبائی حکومت سے  پارکوں کی بحالی کا مطالبہ 

  

پشاور (سٹی رپورٹر) چیئرمین این سی 27 شیخ آباد فضل وہاب صافی نے میئر پشاور حاجی زبیر علی کی جانب سے شیخ آباد پارکوں کی بندش پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پارکوں کی بحالی کا مطالبہ کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہ کہ میئر پشاور کی شیخ آباد کے عوام کی حوصلہ افزائی سے علاقہ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے فضل وہاب صافی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو چائیے کہ وہ شیخ آباد کے پارکوں کی بندش کا اب سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انکو کھولنے کے احکامات جاری کرے اور متعلقہ حکام کی کوتاہی اور غفلت پر انکی سرزنش کی جائے کیونکہ متعلقہ حکام کے ٹال مٹول سے پارکوں کی خوبصورتی مانند پڑ چکی ہے جسکی وجہ سے پارکوں۔ پر لگے کڑوروں روپے ضائع ہوچکے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -