ٹک ٹاک بنانے پر جھگڑا  ایک شخص کر قتل کردیا گیا

ٹک ٹاک بنانے پر جھگڑا  ایک شخص کر قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے  پر جھگڑا ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص کوقتل کردیا۔ ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب رسالپور پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے قانونی کارروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام  مسماۃ شمیم زوجہ عالمزیب عرف پپو ولد محمد رفیق  ساکن رسالپور گلبہار نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے بتایا کہ آج سے دو دن قبل ملزم حیذر حیات عرف امیر ولد اورنگزیب ساکن دوبیان صوابی حال رسالپور نے میرے شوہر عالمزیب کی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی جس پر میرا شوہر ناراض تھا اور حیذرحیات کو گلہ کیا باتوں باتوں میں جگھڑا شروع ہوا اور ملزم حیذر حیات نے میرا شوہر پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کی فائرنگ سے میرا شوہر عالمزہب  لک کر موقع پر جاں بحق ہوا رسالپور پولیس نے مقتول کی بیوہ کا رپورٹ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی شروع کردی۔