سکھر، مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

سکھر، مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس کا ڈاکوؤں کیساتھ مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، ترجمان سکھرپولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی حدود کنہ کوہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہہوا جس کے نتیجے میں پولیس کی فائرنگ سے  ایک ڈاکوبنام علی رضا گھانگھرو زخمی حالت میں گرفتارہوا پولیس نے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ و گولیاں  برآمدکر کے گرفتار زخمی ڈاکو کو اسپتال علاج کیلئے منتقل کیا ہے، جبکہ مقابلے کے دوران ڈاکو کے 2 ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں گرفتار ڈاکو  پولیس مقابلوں، منشیات فروشی، گٹکہ سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھاگرفتار زخمی ڈاکو کے کرمنل رکارڈ کی مزید تفصیلات لی جارہیں ہیں اورفرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔