مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خاتمے کیلئے 3سال سے جدوجہد کی: کفیل نظامی 

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خاتمے کیلئے 3سال سے جدوجہد کی: کفیل نظامی 

  

        ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اورسابق امیدوار سٹی میئرتحصیل ڈیرہ کفیل احمد نظامی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سلیکٹیڈ حکومت کیخلاف میرے قائد مولانا فضل الرحمان نے ساڑھے تین سال پہلے جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا گزشتہ شب قومی اسمبلی نے آئین پاکستان کے مطابق اس جدوجہد کی تکمیل کی اور پاکستان سے ایک ملک و ملت دشمن شخص کے اقتدار کا خاتمہ ہوگیا۔ اس تاریخی دن پرمیں اپنے قائد اور انکی قیادت میں تمام کارکنوں کی محنت، جذبہ لگن ولولہ کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔ اکابرین نے ثابت کیا کہ حق کی بالادستی کا درس ہمیں اپنے ماں کی گود اور مدارس کی تعلیم سے دیا جاتا ہے اسکی تکمیل کیلئے ہم ہر قسم کی مشکلات کا سامنا کرچکے ہیں۔ ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں جسکی مدد سے ہمارے قائد مولانا فضل الرحمان اور ہماری جماعت پوری قوم، امت مسلمہ کے سامنے سرخرو ہوئی۔آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ان شا اللہ کلمہ طیبہ کے نام پر قائم اس ملک کو مثالی اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں ہم اپنے قائدین کے ہر حکم پر مستقبل میں بھی لبیک کہیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -