خون سفید ہو گیا‘ بھائی نے بھائی کا قتل کر ڈالا

  خون سفید ہو گیا‘ بھائی نے بھائی کا قتل کر ڈالا

  

پشاور (کرائم رپورٹر) داؤ د زئی پولیس سٹیشن کی حدود جٹی پا یا ن میں زبا نی تکرار پر بھا ئی نے بھائی کوفائر نگ کر کے مو ت کے گھاٹ اتار دیا۔مقتول ہیرو نچی تھا جو سحری کیدوران بھائی سے کسی بات پر الجھ پڑا۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عی فضل ربی ولد محب گل عمر 52سال قو م ما لکا ن سکنہ جٹی پا یا ن نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتا یا کہ اسکے بیٹے رحم غنی عمر 30سال کا اپنے بھائی فضل غنی کیسا تھ سحری کے وقت کسی بات پر زبا نی تکرار کی اور رحم غنی نے اپنے بھا ئی کو پتھر سے وار کر دیا جس سے وہ معمو لی زخمی ہو گیا جس پر ملزم فضل غنی نے طیش میں آ کر پستول نکال کر فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں رحم غنی شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم تو ڑ گیا جبکہ ملزم ارتکا ب جر م کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرا رہو گیا مد عی نے بتا یا کہ اسکا بیٹا مقتول رحم غنی نشہ کا عا دی تھا اور ہر وقت بھائیو ں اور خوا تین کیسا تھ الجھ پڑ تا تھا پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور ملزم کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -