رمضان پیکیج سے فائدہ اٹھانے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹور پر شہریوں کا رش 

  رمضان پیکیج سے فائدہ اٹھانے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹور پر شہریوں کا رش 

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر میں یوٹیلیٹی اسٹور پر اشیاء خوردنوش کی خریداری کیلئے شہریوں کا رش بڑھ گیا،رمضان پیکج سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانے لگا،بازار سے کم ریٹ پر سامان مل رہا ہے،،شہریوں کا اظہار خیال،تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو رمضان المبارک میں سستی و معیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی کیلئے رمضان پیکج کے اعلان کے بعد سکھر اور اسکے گردنواح میں قائم  یوٹیلٹی اسٹورز پر شہریوں کا خریداری کیلئے رش بڑھ گیا ہے اور شہری رمضان المبارک کے مقدس ایام میں استعمال کیلئے اشیاء خوردنوش خرید رہے ہیں شہر میں قائم یوٹیلیٹی اسٹوروں پر صبح سے شام تک مرد و خواتین کی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں شہریوں نے رمضان پیکج کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی مارکیٹوں میں اشیاء خوردنوش بلخصوص گھی،چینی،آئل کی قیمت اضافی ہے جس کے باعث ہم یوٹیلیٹی اسٹور سے یہ اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں کیونکہ انہیں یہاں پر کم ریٹ پر تمام سامان مل رہا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -