بیرون لاہور گیٹ میں غیر قانونی چنگ چی سٹینڈ پر انتظامیہ خاموش

بیرون لاہور گیٹ میں غیر قانونی چنگ چی سٹینڈ پر انتظامیہ خاموش

  

       پشاور(سٹی رپورٹر)بیرون لاہوری گیٹ میں سڑک کے اوپر عرصہ دراز سے قائم غیر قانونی چنگ چی سٹینڈ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی عدم توجہی کے باعث غیر قانونی چنگ چی سٹینڈ کی وجہ سے سٹی سرکلر روڈ پر بدترین ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے جبکہ کم سن چنگ چی ڈرائیوروں کی تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثات بھی رونما ہورہے ہیں اس کے علاوہ علاقہ مکینوں اور بالخصوص خواتین کا پیدل چلنا دشوار ہوچکا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق یہ غیر قانونی چنگ چی سٹینڈ عرصہ دراز سے قائم ہے جس پر لاہوری گیٹ میں تعینات ٹریفک اہلکار مٹی گرم ہونے پر انہیں کچھ نہیں کہتے جبکہ شام کے بعد تو مزکورہ علاقہ میں چنگ چیوں کی بھرمار سے لاہوری چوک ٹریفک کے لئے بند ہو جاتا ہے اور گھنٹوں بد ترین ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شہریوں کو زہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی چنگ چی سٹینڈ کے خاتمے کے لئے  اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر از خود علاقہ مکین اس غیر قانونی سٹینڈ کے خاتمے کے لئے میدان میں آئینگے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے زمہ دار متعلقہ حکام ہونگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -