پی ایچ اے ڈیرہ،شہرکی خوبصورتی بڑھانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کافیصلہ

  پی ایچ اے ڈیرہ،شہرکی خوبصورتی بڑھانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کافیصلہ

  

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازیخان کے دسویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی، کمشنر لیاقت علی چٹھہ، ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک، ڈائریکٹر جنرل طاہر جاوید انصاری سمیت دیگر(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 اراکین موجود تھے. اجلاس میں پی ایچ اے کے ملازمین کو یکم جولائی 2021سے پچیس فیصد خصوصی الاونس دینے، کامیاب جشن بہاراں کے انعقاد پر اعزازیہ دینے، ملازمین کی بھرتی کے معاملات کو آوٹ سورس کرنے سمیت 20سے زائد ایجنڈے کی مشروط منظوری دے دی گئی.پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازیخان کے دسویں بورڈآف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی، کمشنر لیاقت علی چٹھہ، ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک، ڈائریکٹر جنرل طاہر جاوید انصاری سمیت دیگر اراکین موجود تھے. اجلاس میں پی ایچ اے کے ملازمین کو یکم جولائی 2021سے پچیس فیصد خصوصی الاونس دینے، کامیاب جشن بہاراں کے انعقاد پر اعزازیہ دینے، ملازمین کی بھرتی کے معاملات کو آوٹ سورس کرنے سمیت 20سے زائد ایجنڈے کی مشروط منظوری دے دی گئی اجلاس میں پی ایچ اے کو اپنی آمدن  بڑھانے کیلئے پبلسٹی معاملات کے دوبارہ جائزہ، بل بورڈز بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں. پی ایچ اے کے تین سالہ آمدن و اخراجات کا انٹرنل آڈٹ کرانے، تونسہ سمیت پی ایچ اے کی حدود میں اضافہ، ذیلی دفاتر کے قیام، پی ایچ اے او ر لوکل گورنمنٹ ملازمین کا انضمام، ترقی، ٹائم سکیل پروموشن، اپ گریڈیشن، ریٹائرمنٹ، پنشن اوردیگر معاملات کیلئے سفارشات بھیجنے کے ساتھ دفتری معاملات کی بہتری کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی. اجلاس میں بتایاگیاکہ پی ایچ اے نے پارکس، چوکوں کی بہتری سمیت انتیس سکیمیں مکمل کیں اجلاس میں پندرہ کروڑ پینتالیس لاکھ روپے کے چھ ترقیاتی منصوبوں کی مشروط منظوری دی گئی جن میں جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک بزدار پارک، ڈیرہ غازیخان شہر میں ثقافتی مجسموں اور روڈ میڈینز پر پلانٹرز کی تنصیب، مختلف مقامات پر چھوٹے بڑے پارکس کے قیام، لینڈ سکیپنگ اور تونسہ میں لائنرپارک کے قیام کے حوالے سے فیصلے کیے گئے. چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے کہاکہ پی ایچ اے نے شہر کی خوبصورتی اور سرسبز و شاداب بنانے کیلئے قابل ستائش اقدامات کیے. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز قانونی پہلووں کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرے. متعلقہ محکموں سے قانونی رائے لی جاسکتی ہے۔ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا. ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہاکہ حکومت کی کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کیلئے پی ایچ اے کو فعال کردارادا کرنا ہو گا. اس موقع پر بیرسٹر عباس علی نصوحہ، جاوید حیدر ی، سمیرا بانو سمیت دیگر اراکین اور پی ایچ اے کے افسران موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -