نئی حکومت آنے کے بعد مہنگائی میں کمی،غریبوں کو ریلیف ملے گا،سعید منیس

        نئی حکومت آنے کے بعد مہنگائی میں کمی،غریبوں کو ریلیف ملے گا،سعید ...

  

ٹبہ سلطانپور(نمائندہ پاکستان)تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے سے ملک میں جمہوریت،آئین،انصاف،قانون(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 اور عوام کی جیت ہوئی ہے امریکی خط کو ایشو بناکر 22کرروڑعوام کو گمراہ کرنے والوں کو آخر کار ناکامی کا منہ دیکھنا ہی پڑا ہے مسلم لیگ ن میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان کو ترقی کے سفر پر جاری رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے جو ترقی کا سفر 2018میں منقطع ہوا اس کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے نیا پاکستان بنانے کا دعوی کرنے والوں نے ملک کو مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن ضلع وہاڑی ٹبہ سلطان پور کے سنیئر بزرگ سیاست دان سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سعید احمد خان منیس نے گذشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر وکٹری کا نشان بناکر خوشی کااظہار کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سعید احمد خان منیس نے کہا کہ تحریک انصاف کی وفاق سے حکومت ختم ہوتے ہی ڈالر کی اڑان بھی کنٹرول ہونا شروع ہو گئی ہے جس کے جلد اثرات مہنگائی میں کمی کی صورت میں سامنے آئیں گے سعید احمد خان منیس نے کہا کہ عام انتخابات 2023میں مسلم لیگ ن پورے پاکستان سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے مرکز اور صوبوں میں اپنی حکومتیں قائم کرکے ملک کو خوشحالی اور ترقی کے نئے سفر کی طرف گامزن کریں گیآصف سعید منیس نے کہا کہ مسلم لیگ ن منیس گروپ تحصیل میلسی سمیت پورے ضلع وہاڑی سے مسلم لیگ ن کی سرپرستی میں کلین سویپ کرے گا ہمارے دورہ حکومت میں کروائے گئے ماضی کے ترقیاتی کام ہی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اس موقع پر عاصم سعید منیس، ملک افتخار رسول آہیر،چوہدری مبشر حسن کمبوہ، سید الطاف حسین ہاشمی، چوہدری ناظم ستار کمبوہ، چوہدری حاجی شاکر کمبوہ، حاجی مہدی حسن کمبوہ،سید علی عباس،چوہدری سعید کمبوہ نمبردار،میاں عابد مشتاق،مہر محمد رمضان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -