میپکو،صارفین کو بہتر وولٹیج فراہم کرنے کیلئے 45منصوبے مکمل

   میپکو،صارفین کو بہتر وولٹیج فراہم کرنے کیلئے 45منصوبے مکمل

  

ملتان(نیوزرپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے جنوبی پنجاب میں صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور مستقبل میں بجلی ضروریات پوری کرنے کے لئے گرڈاسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنوں کے 45منصوبے مکمل کئے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل پر (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

ایک ارب 78کروڑروپے سے زائد لاگت آئی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی میپکو سید جواد منصور کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر چیف انجینئر ڈویلپمنٹ ظفر اقبال گِل کی سربراہی میں شعبہ جی ایس سی کی ٹیموں نے رواں مالی سال 2021-22 کے گرڈاسٹیشنوں کی استعدادکار میں توسیع اور مزید پاور ٹرانسفارمرز نصب کرکے صارفین کی اوورلوڈنگ،کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی شکایات کا مکمل خاتمہ کردیاہے۔ شعبہ جی سی، ٹی اینڈ جی ڈویژنوں اور سب ڈویژنوں کی ٹیموں نے67کروڑ99لاکھ روپے کی لاگت سے 132KVگڑھاموڑ، ہوتہ، قادر آباد، کہروڑپکا، خانبیلہ، کچاکھوہ، کوٹ ادو اورگرڈاسٹیشنوں میں نصب 20/26ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمرز کی استعدادکار بڑھاکر31.5/40ایم وی اے کی گئی ہے۔45کروڑ81لاکھ روپے کی لاگت سے 132KVخانیوال، میاں چنوں، پاکپتن، سنجرپور صادق آباد او ر حاصلپور گرڈاسٹیشنوں میں پاورٹرانسفارمر بے (Bay)، 132KVفیروزہ، میاں چنوں، چوبارہ، بہاولنگر اولڈ اور کوٹ ادو گرڈاسٹیشنوں میں لائن بے (Bay)، 132KVفاضل پور، نورپور، پاکپتن، خیرپورٹامیوالی، چشتیاں، مخدوم پور، سہوکا، کرمپور، میلسی، ہیڈ سدھنائی اور بونگاحیات گرڈاسٹیشنوں کی آئسولیٹرز بے(Bay) کو لائن بے(Bay)نصب کی گئی ہے۔ 132KVخانیوال روڈ ملتان، انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان، لال سوہانرا، کوٹ ادو، صادق آباد، لودہراں، ڈی جی خان۔1، عارفوالہ، بوریوالہ، خانیوال، ساہیوال نیو اور قادرآبادگرڈاسٹیشنوں کی استعدادکار سنگل بس بار (Bus Bar)سے ٹوئن بنڈل بس بار کی گئی ہے۔500KVرحیم یار خان سے 132KVفیروزہ تک 35.3کلومیٹر، زینفاپاور ہاس سے چوبارہ تک 5.7کلومیٹر، میاں چنوں سے چک83 خانیوال تک، نورپور سے ساہیوال اولڈ۔پاکپتن تک، سمہ سٹہ۔ احمد پور شرقیہ، این جی پی ایس۔ مخدوم رشید۔ جہانیاں تک، عارفوالہ۔ہوتہ۔ بہاولنگر تک 32.1کلومیٹر، کیپکو۔کوٹ ادو تک1.6کلومیٹر اور سخی سرور۔رکنی کے پہاڑی علاقے میں ٹاور 144سے148تک ٹرانسمیشن لائن کے بریک ڈان منصوبے مکمل کئے گئے ان منصوبوں کی تکمیل پر مجموعی طورپر 60کروڑ 98 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -