چوہدری افتخار نذیرکی شہباز شریف سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 153 جہانیاں چوہدری افتخار نذیر نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف سے ملاقات کی، چوہدری افتخار نذیر نے عمران خان کے خلاف PDM کی پیش کردہ تحریک عدم اعتماد(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
کی کامیابی اور وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے کی ایڈوانس مبارکباد پیش کی، میاں شہباز شریف نے کہاکہ چوہدری افتخار نذیر جیسے مخلص ساتھی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ہمارا اور پارٹی کا ساتھ دیا ہم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے، ہم ملک وقوم کا کھویا ہوا وقار واپس لاکر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔