پی ٹی آئی حکومت ختم،مظاہر ے، ٹریفک جام، سکیورٹی الرٹ

       پی ٹی آئی حکومت ختم،مظاہر ے، ٹریفک جام، سکیورٹی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر احتجاج کے باعث ملتان میں بھی پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔شہر کے اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی یے۔احتجاج کے باعث عام شہریوں کو نقل و حمل میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔احتجاج کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہوگئی۔پولیس کی بھاری نفری بھی ٹریفک کا درہم برہم نظام کنٹرول کرنے (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
میں بری طرح ناکام رہے۔شہری ٹریفک کے رش میں پھنسے رہے اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کو کوستے نظر آئے ہیں۔گھں نٹہ گھر۔ نو نمبر چونگی۔چوک کچہری۔گول باغ۔تحصل چوک۔چوک کمہاراں والا سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے مسلم لیگ نون و دیگر جماعتوں کے خلاف خوب نعرے بازی کی گئی