عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد، عالمی میڈیاپربھرپور کوریج

  عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد، عالمی میڈیاپربھرپور کوریج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹبہ سلطانپور(نمائندہ پاکستان)عالمی میڈیا نے بھی عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پراسس کو بھرپور کوریج دی سوشل میڈیا پر بھی خوب عوام میں سیاسی ایشوز پر بحث وتکرار کاسلسلہ بھی شدت کے ساتھ جاری رہا تفصیل کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
مرتبہ کسی منتخب وزیر اعظم کو ہٹانے کے لیے جمہوری طریقہ تحریک عدم اعتماد کو استعمال کرکے اس کو تمام اپوزیشن نے متحددہوکر عدم اعتماد کو کامیاب کیا جس کی کوریج پاکستانی میڈیا سمیت عالمی سطح کے میڈیا نے بھی پل پل کی کوریج کرکے دنیا کو پاکستان میں جمہوری طریقہ سے وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کے مکمل پراسس کو دیکھایا گیا جن میں الجزائر،بی بی سی،سی این این سمیت دیگر چینل پر دکھائی گئی الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی تحریک عدم اعتماد کے تمام پراسس پر اپوزیشن اور حکومت کے حامی کارکنوں کے درمیان خوب بحث وتکرار کاسلسلہ سارادن جاری رہاسیاست میں دلچسپی رکھنے والے افراد بھی رات گئے تک الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ساتھ ٹچ رہے۔