وہوا میں بچہ قتل،ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی بابر خان موسیٰ خیل کا ورثا سے اظہار تعزیت،امداد کی یقین دہانی
ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان موسی خیل چند روز قبل قتل کیے جانے والے معصوم بچے ضیا الدین کے گھر پہنچ گئے معصوم کے ورثا سے اظہار تعزیت کے موقع پر موجود اپنے قبیلہ (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
کے معتبرین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان نے پنجاب میں رہائش پذیر موسی خیل کے عوام کو یقین دلایا کہ ہر مشکل گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں اور رہنگے ہمارے آبااجداد سے یہ روایت چلی آرہی ہے کہ ہمارے ضلع کے عوام جہاں بھی ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی جان و مال اور مفادات کا ڈٹ کر دفاع کرینگیسرداربابرخان نے کہا کہ گزشتہ روز جو واقعہ آپ لوگوں کے ساتھ پیش آیا وہ قابل مذمت ہے یہ ہر کسی کو معلوم ہے کہ موسی خیل کے لوگ محنت مزدوری کیلئے پنجاب اور دیگر صوبوں میں رہائش پزیر ہیں انہیں لا وارث نہ سمجھا جائیہم ہر محاذ پر ان کے ساتھ ہیں ہمارے لوگ غریب اورامن پسند ہیں لیکن یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ چندسماج دشمن عناصر کی طرف سے محنت کش کے معصوم بجے کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعدانتہائی غیر انسانی سلوک کر تے ہوئے جس بیدردی کے ساتھ جان سے مار دیا گیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان تک رسائی حکومت پنجاب کی اہم زمہ داری ہے جس کوفوری طور پر نبھانا چاہیئے انہوں نیکہا کہ حکومت بلوچستان کے طرف سے اس واقعہ پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئیواقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیاہے انہوں نے متاثرہ خاندان کو اپنے ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا اور تمام صورتحال سے آگاہی حاصل کی شہید بچے کے والد نے تمام صورت حال اور پولیس کے کارکردگی سے ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان کو آگاہ کیا اس موقع پر انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ مقتول کے والدسے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مقتول کے درجات کی بلندی اور پسماند گان کے لئیے صبر جمیل کی دعا کی۔