کپتان کی اننگز ختم، اتحادیوں کا شہر شہر جشن، پی ٹی آئی بھی سڑکوں پر آگئی، عمران خان کے حق میں نعرے 

  کپتان کی اننگز ختم، اتحادیوں کا شہر شہر جشن، پی ٹی آئی بھی سڑکوں پر آگئی، ...

  

     ملتان (نیوز رپورٹر)سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر ملک بھر کی طرح چونگی نمبر 9 ملتان میں عمران خان سے اظہار یکجہتی اور شہباز شریف سمیت پی ڈی ایم کی قیادت کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 ہوا جس میں چوروں کے ٹولے کو مسترد کیا گیا مظاہرے سے ارکان اسمبلی وسیم خان باروزئی،حاجی جاوید اختر انصاری، ظہیر الدین علیزئی، ملک عدنان ڈوگر، معین ریاض قریشی،خالد جاوید وڑائچ، قربان فاطمہ، عبدالوہاب خان، اشرف ناصر خان، چوہدری احسان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مقررین نے کہا کہ ملتان کے عوام اور کارکن چوروں کے ٹولہ کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور اگر ان لوگوں نے ملتان میں قدم رکھا تو ان کا سیاہ جھنڈیاں سے استقبال کیا جائیے گا قبل ازیں ملک عدنان ڈوگر، معین ریاض قریشی، عبدالوہاب خان، قربان فاطمہ ریلیوں کی شکل میں چونگی نمبر 9 پہنچے اس ریلی کی وجہ سے تحریک انصاف ملتان کی قیادتِ اور ارکان اسمبلی نے کارکنوں کو جمع کر کے سرپرائز دیا۔

 مظفر گڑھ،کوٹ ادو میلسی،ٹھٹھہ صادق آباد،پکھی موڑ،بورے والا،چوک سرورشہید (نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)مسلم لیگ ن اور پی ڈی ا ایم کی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں عمران خان (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

کے خلاف تحریک عدم اعتماد پاس ہونے کی خوشی میں ایک بہت بڑی کار موٹر سائیکل ریلی نکالی، ریلی مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر ملتان روڈ سے شروع ہوئی اور مرکزی کلہ چوک پر اجتماع ہوا جس سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجرا، حاجی عبدالستار چوہدری،  منیر احمد باروی،سردار عبدالحق خان چانڈیہ، جمعیت علما اسلام کے کریم داد پٹھان، منیر احمد باروی،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہ ہم خوش ہیں کہ ملک پاکستان کو ایک سویلین آمر سے نجات ملی، ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں غریب آدمی پس گیا تھا مہنگائی کا طوفان تھا۔ ملک کا ہر شعبہ زوال پذیر تھا۔ ملک کرپشن میں بہت آگے چلا گیا تھا۔ ملک احمد یار ہنجرا نے کہا کہ عمران خان جھوٹوں کا آئی جی تھا اپنی پوری سیاست جھوٹ کے سہارے کررہا تھا آخر میں بھی اپنے آپ کو بچانے کے لئے جھوٹے خط کا سہار ا لیا۔ آخر تک اقتدار سے چمٹا رہا اور اقتدار چھوڑنے سے انکار کردیا لیکن ہماری عدلیہ نے اہم کردار ادا کیا جس سے عدالتوں کا وقار بلند ہوا، جمعیت علما اسلام کے کریم داد پٹھان نے کہا کہ مولانا فضل رحمان نے حکومت کو چاروں شانے چت کردیا، تکبر کا بت پاش پاش ہوگیا، عمران خان نے اپنی سیاست سے ملک میں بدتمیزی کو رواج دیا اور یہ تکبر کا بت ہمیشہ کے لئے ختم ہوگیا ریلی چاروں سڑکو ں سے ہوتی ہوئی واپس مرکزی دفتر میں اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر ڈھول بھی بجائے گئے، جبکہ معروف تاجر عالم ہارون نے نوٹوں کی بارش بھی کیحلقہ پی پی 269 سے ایم پی اے سردار اظہر خان چانڈیہ کے ڈیرہ واقع رنگپور روڈ سے بھی ایک بڑی کار ریلی الگ سے نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کاروں، موٹرسائیکلوں پر ہزاروں لوگ شریک ہوئے یہ ریلی اڈہ پٹھان ہوٹل پر جا کر اختتام پذیر ہوئی اس ریلی کی قیادت سردار اظہر خان چانڈیہ کے فرزندان امجد خان چانڈیہ، نعیم خان چانڈیہ، اور عمران کالرونے کی ریلی کے شرکا مک گیا تیر ا شو نیازی گو نیازی گو نیازی، وزیر اعظم شہبازشریف، وزیر اعلی حمزہ شہباز کے نعرے لگوائیاس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔دریں اثناء قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر مسلم لیگ(ن)کے ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں اور ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر کے پبلک سیکرٹریٹ میں سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور سردار شاہد جاوید ڈوگر کی زیر قیادت کارکنان نے خوشی سے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے ارکان قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم،چوہدری فقیر احمد آرائیں،ارکان صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور میاں عرفان عقیل دولتانہ نے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ قومی اسمبلی کی اکثریت نے پوری قوم کو ایک آئین شکن،نااہل اور بداخلاق شخص سے چھٹکارا دلوا دیا ہے ملکی سالمیت اور اسکے استحکام کے خلاف ہونے والی سازش ناکام ہوگئی ہے قوم کو مذہب کے نام پر اشتعال دلوا کر بے وقوف بنانے کا ڈرامہ بے نقاب ہوچکا ہے ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہوئی ہے اور غیر جمہوری آمرانہ  طرز سیاست کو قوم نے مسترد کردیا ہے اب ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی ضامن مسلم لیگ(ن) اور اسکی اتحادی جماعتیں ملکر اس قوم کو مہنگائی،بے روزگاری،بدامنی،کرپشن اور دیگر مسائل سے نجات دلائے گی میاں شہباز شریف کی قیادت میں قوم کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا انہوں نے کہا کہ قومی اداروں اور جمہوریت کے خلاف اب کسی کو سازش کی جرات نہیں ہوگی قوم کے نمائندوں کی اکثریت نے ملک کا بیڑا غرق کرنے والے نااہل حکمرانوں کو جمہوری طریقے سے گھر بھیج کر غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ کر دیا ہے۔دریں اثناء عدم اعتماد کی کامیابی کی خوشی میں آتشبازی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے نواز شریف زندہ باد کے پرشگاف نعرے لگائے مٹھائی تقسیم کی گئی نوازشریف کو مائنس کرنے والے خود در بدر ھو گے۔ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی کونسل پنجاب مسلم لیگ ن چوہدری امین نے مسلم لیگ سیکریٹریٹ پکھی موڑ میں مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ھوئے کیا انھوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام نے دیکھا کہ آخری گیند تک لڑنے والا سیاسی میدان سے بھاگ گیا اور اپنی جماعت کو بے یارو مددگار چھوڑ کر بنی گالا روانہ ھونے پر مجبور ھوا پکھی موڑ جشن منانے کے بعد چوہدری امین کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں پر مشتمل ریلی ڈیرہ بلال اکبر بھٹی صدر حلقہ پی پی 232 ماچھیوال پہنچی بلال اکبر بھٹی کے ڈیرے پر ریلی کا پرتپاک استقبال کیا گیا ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ریلی کے شرکا سے بلال اکبر بھٹی نے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ھوے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین پاکستان کی حفاظت کرتے ھوے فیصلہ صادر فرمایا ہے اور پاکستان کو آئینی طور پر مضبوط اور نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لئیے دفن کر دیا ہے عمران نیازی نے اپنی جھوٹی انا کی خاطر ملک کو پورا دن یرغمال بنائے رکھا ان آئین شکنوں کو سپریم کورٹ کی واضح توہین عدالت کرنے پر قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ریلی کے شرکا سے عدیل انجم بھٹی، نواز ہاشمی عبدالغفور، فوجی غلام سرور، عبدالمجید بھٹی، اکبر تلہ بھٹی ضلعی ایگزیکٹو ممبر PMLN وہاڑی نے خطاب کیا اس کے بعد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا محمد ریاض ڈھڈی نامہ نگار پکھی موڑ۔دریں اثناء اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی خوشی میں مسلم لیگ ن جہانیاں ٹھٹھہ صادق آباد کے کارکنان سپوٹران حامیوں کی طرف سے جشن مناتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور مبارکباد پیش کی گئی اس موقع پر را معین اسلام، آفتاب اقبال، شہزاد فیصل آرائیں چوہدری ساجد علی،چوہدری سردار قیصر، جاوید اصغر، چوہدری ارشد جاوید، الطاف ڈانگرہ، شاہد محمود، امجد علی، رانا عارف علی، اصغر علی رندھاوا، عبد اللہ سندھو، عدنان رحمانی، اسلم کمبوہ، سلیم طارق نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے خاتمے پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں، آج میاں شہباز شریف وزیراعظم پاکستان منتخب ہوکر ملک وقوم کو بحرانوں مسائل سے نجات دلاتے ہوئے ملک سے غریب مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، جبکہ مسلم لیگ ن خانیوال کے ضلعی انفار میشن سیکرٹری غلام شبیر ساقی کی طرف سے مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے جشن کا منایا گیا۔علاوہ ازیں میلسی میں آئین

 پاکستان زندہ باد ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ نون ن پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمن گروپ  کے کا رکنوں نے بھرپور شرکت کی کی ریلی کی قیادت پاکستان مسلم لیگ نون کے جنرل سیکرٹری حلقہ پی پی 236 چودھری محمد اکمل ایڈوکیٹ نے کی  ریلی میں متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں کے مو ٹر سائیکل سوار کارکنوں نے اپنی اپنی جماعتوں کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ریلی کے شر کا نے اپنے اپنے قائدین کے حق میں بھر پور نعرہ بازی کی  اس مو قع پر جنرل سیکرٹری بار چوہدری ممتاز حسین،پی پی پی کے تحصیل صدر چوہدر ی محمد بلا ل ایڈووکیٹ، چودھری جعفر حسین،را حامد نواز بابو، را اکبر علی،  شیخ محمد سلیم،اکمل خان منیس، مہر شانی،اے ڈی پرنس،چوہدری شاہد غفور، چوہدری محمد اجمل، چوہدری محمد باسط، چوہدری زاہد جاوید، چوہدری محمد طاہر، راجہ سجاد، را ریاض حسین ضیا  ملک محمد حنیف،شیخ محمد محبوب، شیخ اعجاز بیدی، حاجی ا سلام الدین جیند وی اور دیگر رہنما شریک تھے۔سابق وفاقی وزیر مملکت برائے ہاسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے بھائی میاں احسن علی قریشی کی قیادت میں ڈیرہ ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی تا پریس کلب کوٹ ادو عمران خان کے حق میں پرامن ریلی نکالی گئی،ریلی میں  میاں احسان علی قریشی،ملک طاہر محمود پتل،چوہدری روف الرحمن، ملک شکیل احمد کوریہ،یونس خان چانڈیہ،ملک طیب طاہر پتل سمیت پاکستان تحریک انصاف کے عہدید اروں ورکروں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی،اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں احسن علی قریشی،چودھری رف الرحمان،ملک شکیل احمد کور یہ، یونس خان چانڈیہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ عمران خان امت مسلمہ کے غیور لیڈر ہیں،ہم مسلمان ہیں ہم نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کرنی ہے نہ کہ امریکہ کی غلامی،عمران خان نے امریکہ کی غلامی قبول نہیں کی جس کی وجہ سے ان کے خلاف سازش کی گئی،انہوں نے کہا کہ  عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے پاکستان میں بڑے بڑے چوروں اور ڈاکوں کو بے نقاب کر دیا  ہم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں  گے  آج کوٹ ادو کی عوام نے بھی ثابت کردیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں،مقررین نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوتے ہیں امریکہ نے گذشتہ روز ڈرون حملہ کر دیاجب کہ عمران خان نے حکومت میں آتے ہی امریکہ کو للکارا تھا اور کہا تھا کہ جو بھی ڈرون پاکستان میں آئے اسے مار گرایا جائے گا انہوں نے کہا کہ میاں شبیر علی قریشی ایک وفادار باپ کا وفادار بیٹا ہے جس نے عمران خان کا ساتھ دیا وہ عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہے کھڑا رہے گا،اس موقع پر میاں احسن علی قریشی  نے کہا کہ اس کے والد 2002 میں ایم این اے بنے اس وقت مشرف دور تھا انہیں 12 کروڑ کی آفر اور مشیر بنانے سمیت ضلعی نظامت دینے کی آفر کی گئی مگر اس کے والد میاں محسن علی قریشی ڈٹے رہے اور اپنے ضمیر کا اور اپنی عوام کا سودا نہیں کیا میاں شبیر علی قریشی بھی میاں محسن علی قریشی کا بیٹا ہے جو کہ حلقے کی عوام کا سودا نہیں کیا اور عمران خان کا سپاہی بن کر اس کے ساتھ رہا، انہوں نے کہا کہ اس ان کے والد میاں محسن علی قریشی کو حکومت میں صرف ایک سال ملا تھا اس کے بعد بدقسمتی سے وہ بیمار ہو گئے تھے ایک سال کے دوران انہوں نے عوام کو میگا پراجیکٹ ہیڈ محمد والا سمیت حلقہ بھر میں بجلی سوئی گیس کے بے بہا منصوبے دیئے جبکہ ان کے مقابلے میں ہنجرا خاندان نے 35 سالوں میں سوائے قبضہ لوگوں کے خلاف جھوٹے  مقدمات چوریاں ڈکیتیاں کرائیں، اس موقع پر عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی، عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار، امریکہ کو جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے،مظاہرین نے ریلی میں  پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر امریکہ کے خلاف  نعرے درج تھے،دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے اشرف خان رند نے اپنے ڈیرہ سے تھانہ چوک تک عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں بھی سیکڑوں کی تعداد میں پی ٹی آئی کے عہدیداران ورکرز اور شہری شریک تھے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی حکومت کے خلاف مبینہ رجیم چینج پلان کو کامیاب کرنے کیلئے ہونے والی غیر ملکی سازش کے خلاف عمران خان کی اپیل پر دنیا بھر میں اتوار کے روز احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔لند ن میں ہزاروں افراد نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی رہائش گاہ تک احتجاجی ریلی نکال کر نعرہ بازی کی۔پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہی قصبات میں بھی بعد نماز عشاء بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔مظفرگڑ ھ ضلع کے تمام بڑے شہروں کوٹ ادو،جتوئی،علی پور،شہر سلطان اور خانگڑھ میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں،مظفرگڑھ میں نکلنے والی ریلیوں کی قیادت پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی پی ٹی آئی کے مرکزی ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری نوابزادہ محمد احمد خان یونین کونسل دین پور کے سابق چیئرمین اعظم خان بلوچ،ملک ذو الفقار ڈوگر میاں حسن شیخ،شہانہ عباس شانی،سردار شعیب خان دستی اظہر خان کبڑا،کاشف خان کبڑا اور دیگر کھلاڑیوں نے کی جبکہ محلہ عباسیہ ریلوے روڈ سے بھی ایک بڑی احتجاجی ریلی افتخار حسین خان عباسی کی قیادت میں نکالی گئی جس میں سردار ظفر اقبال گرمانی،خالد خان عباسی،اسد خان عباسی،محمد علی عباسی،پیرطارق شاہ اور سلیم چغتائی سمیت دیگر قائدین بھی شامل تھے۔ان رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی خود مختاری اور آزادی کے تحفظ کی جنگ لڑتے ہوئے امریکی سازش کا نشانہ بنے اور امریکہ کے پٹھو سیاستدانوں نے بڑے پیمانے پر ہارس ٹریڈنگ کی مگر بد قسمتی سے اعلیٰ عدلیہ سمیت کسی بھی ریاستی ادارے نے پاکستان میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کرنے کی بجائے سازشی کرداروں کی اعانت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام اپنے ملک کے وقار اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو ں گے۔۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -