گندم کٹائی،مزدوروں کی بڑی تعداد دیہی علاقوں کو روانہ

   گندم کٹائی،مزدوروں کی بڑی تعداد دیہی علاقوں کو روانہ

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)جنوبی پنجاب میں گندم کی کٹائی کاعمل شروع ہوتے ہی شہر سے مزدوروں کی بڑی تعد اد دیہی علاقوں میں بالخصوص گندم کے کاشتہ علاقوں میں گندم کی کٹائی پر لگ گئی ہیں جس کی وجہ سے شہروں میں جاری ترقیاتی کاموں کامکمل کرنا (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

مشکل ہوگیا ہے شہروں میں مزدوروں کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے مستری مزدوروں نے پورے سال کی گندم جمع کرنے کیلئے تعمیراتی کام چھوڑ کردیہی علاقوں کارخ کرلیا ہے اس طرح سرکاری ترقیاتی کام بھی متاثر ہونے کااندیشہ پید اہوگیا ہے مزدوروں کی بڑی تعداد گندم کٹائی اور تھریشرپر کام کرنے لگے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -