ملتان،373پولیس رضاکاروں میں 76لاکھ50ہزار روپے تقسیم

   ملتان،373پولیس رضاکاروں میں 76لاکھ50ہزار روپے تقسیم

  

ملتان(وقائع نگار)پولیس کی جانب سے پولیس قومی رضاکاروں میں 76 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال نے پولیس قومی رضاکاروں میں چیک تقسیم(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 کیے تفصیلات کے مطابق سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کے احکامات کے پیش نظر ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال نے اپنے آفس میں پولیس قومی رضاکاروں میں چیک تقسیم کیے، اس موقع پر 373 قومی رضاکاروں میں 76 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے گئے، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال کا کہنا تھا کہ قومی رضا کار پولیس فورس کا حصہ ہیں اور ملتان پولیس قومی رضاکاروں کے ساتھ مل کر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس قومی رضاکاروں کی خدمات قابل تحسین ہیں آئندہ بھی انکی ویلفیئر کا خصوصی خیال رکھاجائے گا، ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ پولیس قومی رضا کار اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے پولیس کے شانہ بشانہ لوگوں کی مشکلات کو آسان کرنے میں مدد دیں اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں تا کہ عوام اور پولیس کے درمیان خلیج کو کم کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ پولیس قومی رضاکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے تا کہ وہ اپنی ڈیوٹی بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -