روزہ خوروں کو جوس پلانے پر  ریٹائرڈ بلدیہ ملازم کو 5ہزار جرما

   روزہ خوروں کو جوس پلانے پر  ریٹائرڈ بلدیہ ملازم کو 5ہزار جرما

  

نہ

کہروڑپکا(نمائندہ خصوصی)روزہ خوروں کو گنے کارس پلانے والے ریٹائرڈ بلدیہ ملازم کو 5ہزار  جرمانہ کر دیا گیا،بلدیہ ملازم یونین نے اے سی کے خلاف احتجاجی دھرنا دے دیا تفصیل کے مطابق اے سی اشرف صالح نے ہسپتال روڈ پر گنے کا ٹھنڈا رس روزہ خوروں کو پلانے پر(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

 دوکاندار محمد رفیق کو بلوایا تو اس نے مبینہ طور پر اے سی سے بد تمیزی کی  جس پر اے سی اشرف صالح  نے اس کو پولیس کے اہلکار کے ذریعے پکڑ کر دفتر کے ایا جس پر بلدیہ کے ملازمین نے منت سماجت کی اور رفیق کو چھوڑنے کا مطالبہ کیا جس پر اے سی نے 5 ہزار جرمانہ کرکے چھوڑ دیا  جس پر بلدیہ کے ملازمین نے محمد اجمل کی سر براہی میں اے سی کے خلاف احتجاجی  دھرنا دے دیا اور گنے کارس سرعام روزہ خوروں کو پلانے والیریٹائرڈ بلدیہ ملازم  محمد رفیق کو بغیر کسی کاروائی کے فوری رہا نہ کرنے پر احتجاج دوسرے دن شروع کر دیاجبکہ شہریوں کی طرف سے احترام رمضان نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کا روائی مطالبہ  کیا گیا تھا  شہری حلقوں نے اے سی اشرف صالح  کو احترام رمضان نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہیمبینہ طور پر بلدیہ ملازمین یونین نے  احتجاج آفیسران کی مداخلت پر ختم کر دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -