چلڈرن کمپلیکس،میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں،شہری کا سیٹیزن پورٹل پر رابطہ
ملتان(وقائع نگار)شہری نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر چلڈرن ہسپتال ملتان میں مرد و خواتین میڈیکل افیسر کی خالی آسامیوں پر ہونے والی بھرتی کو خالصتا میرٹ کے برعکس قرار دینے کی شکایت لگادی ہے۔(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
پاکستان سیٹیزن پورٹل پر ایک شہری نے اپنے بیان میں الزام لگایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل چلڈرن ہسپتال ملتان میں مرد و خواتین میڈیکل آفیسرز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے انٹرویو ہوئے۔جس میں چلڈرن ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹروں کی مختلف تنظیموں کو نوازا ہے۔تمام بھرتی میرٹ کے برعکس ہوئی ہے۔شہری نے مزید کہا ہے کہ اگر ان بھرتیوں کو منسوخ نا کیا گیا۔تو مجبورا ہم کو عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔