ملک میں مسلسل 7ویں روز نوول کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی

ملک میں مسلسل 7ویں روز نوول کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی

  

اسلام آباد(شِنہوا)وزارت صحت نے اتوار کو بتایا ہے کہ ملک میں ہفتے کو مسلسل 7 ویں روز نوول کرونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی جو اس جانب اشارہ ہے کہ وبا کے اثرات کم ہورہے ہیں۔ پاکستان میں نوول کرونا وائرس سے آخری موت 2 اپریل کو ہوئی تھی جس سے اموات کی تعداد 30 ہزار 361 ہوگئی تھی۔ وزارت کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتے کو نوول کرونا وائرس کے مزید 96 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 568 ہوگئی، ان میں 14 لاکھ 86 ہزار 820 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 387 ہے جن میں سے 237 کی حالت نازک ہے۔ صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 76 ہزار 320 ہے جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 372 کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -