رمضان میں عمرہ 400گنا مہنگا، 800ریال کا ویزہ 1500میں فروخت ہونے لگا

  رمضان میں عمرہ 400گنا مہنگا، 800ریال کا ویزہ 1500میں فروخت ہونے لگا

  

       لاہور (میاں اشفاق انجم سے) پاکستان سے رمضان عمرہ پر جانیوالوں کی تعداد بڑھنے کیساتھ ہی پاکستانی عمرہ کمپنیوں نے چھریاں پکڑ لی، ساڑھے سات سو ریال والا عمرہ ویزہ قیمت ڈبل کر دی، رمضان عمرہ400گنا مہنگا کر دیا گیا۔اعتکاف کیلئے کنفرم ٹکٹ خریدنے والے بلیک میل ہونے پر مجبور ہو گئے، غریبوں کیلئے رمضان عمرہ ناممکن بنا دیا گیا۔پی آئی اے اور سعودیہ ایئر سمیت ایئر لائنز نے کرائے بھی بڑھا دیئے۔عمرہ ایجنٹ مرضی کے کرائے لینے لگے، مکہ مدینہ میں فائیو سٹار ہوٹل سے ہاؤس فل کے بورڈ لگا دیئے گئے،اکانومی رمضان عمرہ2لاکھ80ہزار،تھری سٹار3لاکھ5ہزار، فور سٹار4لاکھ سے اوپر، فائیو سٹار آخری دس دن مدینہ منورہ کیساتھ6لاکھ اور مکہ میں آخری عشرہ10لاکھ سے مہنگا ہو گا۔عمرہ ویزہ جو800ریال تک1500 سے زائد کا فروخت ہونے لگا۔دلچسپ امر یہ ہے پی آئی اے کا کرایہ دو ماہ میں 5ویں دفعہ بڑھا دیا گیا ہے،91ہزار،98ہزار،106 ہزار115 ہزار والا کرایہ گزشتہ روز136 ہزار کر دیا گیا ہے۔ سعودی ایئر لائنز کا گروپ فیئر110 ہزار، جبکہ سسٹم میں ایک لاکھ50ہزار سے کم دستیاب نہیں ہے۔ذرائع نے عمرہ مہنگا ہونے کی وجہ دو سال سے عمرہ بند ہونے کی وجہ سے ہوٹلز کی بندش قرار دیا ہے اور ساتھ ہی کہا گیا ہے مکہ مدینہ کے ہوٹل مالکان،عمرہ کمپنیاں اور ایئر لائنز کورونا کی وجہ سے دو سال ہونے والا نقصان رمضان عمرہ میں ہی پورا کرنا چاہتی ہیں۔عمرہ رش بڑھنے کی وجہ سے عمرہ ایجنٹوں نے آنکھیں ماتھے پر رکھ لی ہیں، سستا عمرہ دینے والوں نے سینکڑوں افراد کی بکنگ کر رکھی ہے، عمرہ سکینڈل بھی آ سکتا ہے۔

عمرہ مہنگا

مزید :

صفحہ اول -