علی محمد خان ایوان سے وزیراعظم کی سیٹ پر موجود تقسیمی نمبر ساتھ لے گئے

       علی محمد خان ایوان سے وزیراعظم کی سیٹ پر موجود تقسیمی نمبر ساتھ لے گئے

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) سابق حکومت میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کی ذمہ داریاں نبھانے والے علی محمد خان ایوان سے جاتے وقت اپنے لیڈر عمران خان کی وزیراعظم کی سیٹ پہ موجود تقسیمی نمبر ساتھ لے گئے، جب خان صاحب دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو اپنے ہاتھ سے یہ دوبارہ لگاوں گا انشااللہ۔ علی محمد خان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ عمران خان کی یادگار کے طور پر ایک چیز لے جا رہے ہیں۔ علی محمد خان نے لکھا ہر ممبر قومی اسمبلی کی اسمبلی سیٹ پہ اس کا تقسیمی نمبرہوتا ہے، وزیراعظم عمران خان کی وزیراعظم کی سیٹ پہ موجود یہ تقسیمی نمبر سا تھ لے آیا ہوں، وہاں نہیں چھوڑا۔ اس کو اپنے پاس محفوظ کرلیا ہے اور جب خان صاحب دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو اپنے ہاتھ سے یہ دوبارہ لگاوں گا انشااللہ۔

علی محمد خان

مزید :

صفحہ اول -