عمران خان ڈائری،کھانے کا ٹفن و ٹراؤزر شرٹ لیکرپی ایم ہاؤس سے نکلے

  عمران خان ڈائری،کھانے کا ٹفن و ٹراؤزر شرٹ لیکرپی ایم ہاؤس سے نکلے

  

اسلام آباد(آن لائن)ڈائری،کھانے کا ٹفن اور ٹراؤزر شرٹ،سابق وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم ہاؤس سے تین قیمتی ایٹم لیکر روانہ ہوئے،ڈرائیوئرز،مالی،چپڑاسی تک سب کو ہاتھ ملا کر شکریہ اداکیا۔سابق وزیر اعظم عہدہ چھوڑنے سے قبل اپنی سکیورٹی سمیت کابینہ کی سکیورٹی واپس کرنے حکم دیئے گئے،گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں تحریک عدم اعتما دکے موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان جب الوداعی ملاقاتیں کر رہے تھے تو انہوں نے اپنے دفتر کے چپڑاسی،مالی اور ڈرائیورز کو بلا کر مصافحہ کیا،دوسری جانب ا س موقع پر انکے ساتھ شہباز گل اور سید ذوالفقار عباس بخاری تھے،عمران خان جب صحافیوں سے ملاقات کے لیے کمرہ میں آئے تو ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا سامان پیک ہو گیا ہے،تو عمران خان مسکرائے اور کہا کہ میرے ہاتھ میں ایک ڈائری اور ذاتی فائل ہوتی ہے،جبکہ گاڑی میں کھانے کا ٹفن اور ٹراؤزر شرٹ ہوتے ہیں،اس کے علاوہ میرے پاس کچھ نہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ چھوٹی سی کابینہ بچ گئی  ہے جس کولشکر بھی کہہ سکتے ہیں،پھر بھی معلوم کر لیا جائے کہ کوئی رہ تو نہیں گیا جو میری مخالفت نہ کر سکا ہو،اس موقع پر کابینہ میں موجود متعدد خوا تین اور سابق وزراء آبدیدہ ہوگئے،گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس سے عمران خان جانے لگے تو انہو ں نے کہا کہ ایک بار پھر معلوم کر لیا جائے کہ کوئی رہ تو نہیں گیا جو میر ی مخالفت نہ کر سکا ہو،میں حجت تمام کی اور ہفتہ  کا دن وزیر اعظم ہاؤس  میں گزارا،تاکہ کوئی یہ نہ سکے کہ ہمیں موقع نہ دیا گیا،انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ چھوٹی سہی بلکہ اسے لشکر کہوں تو اچھا ہو گا،جس سے انشاء اللہ ہم قوم کو جگائیں گے۔

عمران خان

مزید :

صفحہ اول -