میلبورن، اوورسیز پاکستانیوں کا  عمران خان کی حمایت میں مظاہرہ

 میلبورن، اوورسیز پاکستانیوں کا  عمران خان کی حمایت میں مظاہرہ

  

میلبرن(آئی این پی)عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کی حمایت میں مظاہرے شروع کردئی، نجی ٹی وی کے مطابق اووسیر پاکستانی عمران خان کی حمایت میں نکلنے لگے، آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے عمران خان کے حق میں احتجاج کیا  گیا۔مظاہرے میں شریک اووسیز پاکستانیوں نے بھکاری حکمران بن گئے جیسی تحریروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، بینرز پر بیرونی سازش نامنظور اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں کے نعرے بھی درج تھے۔خواتین کی بڑی تعداد بھی مظاہرے میں شریک تھی، کئی پاکستانیوں نے بھکاری کبھی لیڈر نہیں بن سکتے والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

احتجاج

مزید :

صفحہ اول -