وزیر بلدیات کی زیر صدارت پشاور کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس

وزیر بلدیات کی زیر صدارت پشاور کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس

  

      پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی فیصل امین خان گنڈہ پور کی زیرصدارت پشاور کے منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ضلع پشاور کے ترقیاتی منصوبوں اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا -بلدیات سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈبلیو ایس ایس پی، چاروں ٹاؤنز، سٹی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر بلدیاتی اداروں کے ماتحت جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا  تاہم اندرون شہر صحت و صفائی اور آبنوشی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے میونسپل عملے میں اضافے، انسپکشن ٹیموں کی تعیناتی آور کوالٹی کنٹرول سمیت متعدد ٹھوس اقدامات کا فیصلہ کیا گیا وزیر بلدیات نے پشاور شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے اور صحت و صفائی کی صورتحال زیادہ بہتر بنانے کیلئے تمام میونسپل اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی انہوں نے واضح کیا کہ گرمیوں کی آمد کے پیش نظر نہ صرف تمام بازاروں اور شاہراہوں بلکہ گلی کوچوں کی سطح پر صحت و صفائی یقینی بنائی جائے اور اس مقصد کیلئے جدید سائنسی طور طریقے اپنائے جائیں تاکہ وہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر بھی اچھی تبدیلیاں محسوس کر سکیں اور یہ تبدیلیاں باہر سے پشاور آنے والوں کو بھی نظر آئیں فیصل امین گنڈاپور نے اجلاس کو بتایا کہ پشاور سمیت صوبے کے تمام بڑے شہروں کا لاکھوں ٹن کوڑا کرکٹ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ری سائیکل کرکے کارامد بنانے کا مربوط پلان بھی پوری سنجیدگی کے ساتھ صوبائی حکومت کے زیرِ غور ہے جس کیلئے درکار وسائل اور سپانسرز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -