کورونا سے اموات کا سلسلہ رک گیا،پانچویں لہر دم توڑنے لگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی،گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی ۔
حکومتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر سے 22ہزار 525افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 98افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔پاکستان میں ایک دن میں کورونا کیسز کی شرح 0.43فیصدرہی ۔ملک بھر سے اب تک 15لاکھ 26ہزار 666کوروناکے کیسز سامنے آئے جن میں سے 14لاکھ86ہزار 879افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ اس وقت پاکستان میں 39ہزار 789کورونا کے مریض ہیں ، جن میں سے 269مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
سب سے زیادہ کورونا کے کیسز پاکستان میں صوبہ سندھ سے سامنے آئے جن کی تعداد5لاکھ 76ہزار 354ہے ،جبکہ پنجاب سے 5لاکھ 5ہزار 412اور خیبر پختونخوا سے 2لاکھ 19ہزار 273کورونا کے مریض سامنے آئے ۔ اسی طرح اسلام آباد سے ایک لاکھ 35ہزار 127کورونا کے مریض سامنے آئے ۔