(ن) لیگ نے غیر ملکی خط سے متعلق بڑا اعلان کر دیا 

(ن) لیگ نے غیر ملکی خط سے متعلق بڑا اعلان کر دیا 
(ن) لیگ نے غیر ملکی خط سے متعلق بڑا اعلان کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ( ن) کے رہنما احسن اقبال نے خط کے معاملے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز "کے پروگرام میں احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت اس بات کی انکوائری کروائے گی کہ کیوں ایک سفارتی کیبل کو سازشی خط قرار دیا گیا۔اگر امریکی سفارتکار سے 7مارچ کو میٹنگ ہوئی تو اس کے بعد احتجاج کیوں نہ ہوا؟احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جب پارلیمنٹ کے باہر قیدیوں والی وین آئی تو چیزیں پگلنا شروع ہوئیں۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی جانب سے استعفوں کے اعلان پر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جس نشست سے استعفیٰ دیں گے وہاں ضمنی انتخاب ہوگا۔

مزید :

قومی -