ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی 

ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی 
ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 43 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 183.25 پیسے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ گزشتہ دو روز کے دوران ڈالر 4 روپے 93 پیسے سستا ہواہے ۔ 

اس سے قبل ڈالر 7 اپریل کو ملک کی بلند ترین سطح 188 روپے 18 روپے پر بند ہوا تھا ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 186 روپے سے زائد ٹریڈ کر رہاہے ۔

مزید :

بزنس -