ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں سے بڑی خوشخبری ، اتنے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ کہ کاروباری افراد کی موجیں لگ گئیں 

ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں سے بڑی خوشخبری ، اتنے زیادہ ...
ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں سے بڑی خوشخبری ، اتنے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ کہ کاروباری افراد کی موجیں لگ گئیں 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملکی سیاست میں بدلتی ہوئی صورتحال کے گہرے اثرات سٹاک مارکیٹ پر بھی دکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ آج دن چڑھنے پر سٹاک مارکیٹ کھلی تو کاروباری میں ہوشربا تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جس پر کاروباری افراد بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 44 ہزار 444 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد اضافہ ہونا شروع ہو ا اور ہوتا ہی چلا گیا ، انڈیکس اب تک 1416 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 45 ہزار 860 پوائنٹس پر پہنچ چکا ہے ۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی حیران کن کمی ہوئی ہے ، ڈالر کاروبار کے آغاز سے اب تک ایک روپیہ 43 پیسے سستا ہونے کے بعد 183.25 روپے پر آ گیاہے جبکہ گزشتہ دو دنوں کے دوران ڈالر 4 روپے 93 پیسے کم ہواہے ۔ 

مزید :

بزنس -