نئی حکومت میں وزارت لیں یا نہیں؟ ایم کیوایم کشمکش میں مبتلا، غور شروع کردیا

نئی حکومت میں وزارت لیں یا نہیں؟ ایم کیوایم کشمکش میں مبتلا، غور شروع کردیا
نئی حکومت میں وزارت لیں یا نہیں؟ ایم کیوایم کشمکش میں مبتلا، غور شروع کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے حکومت کی تبدیلی کے بعدحکومت میں کوئی وزارت نہ لینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل" جیونیوز "نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابقہ اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں ایم کیو ایم نے کہا تھا کہ ہمارے لیے وزارت سے زیادہ عوامی مسائل کے حل کی اہمیت ہے،ایم کیو ایم کو وفاق میں ایک وزارت کے علاوہ ڈپٹی سپیکر شپ کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق آج مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گی اور کیے گئے وعدوں سے متعلق بات چیت کی جائیگی ۔اس سے قبل گزشتہ روز مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف نے پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

مزید :

قومی -